وزارت خارجہ کی طرف سے جی سیون ہیروشیما سمٹ میں چین سے متعلق امور کی تشہیر پر جاپان کے سامنے سنجیدہ نمائندگی درج کرائی گئی

2023/05/22 11:40:29
شیئر:

21 تاریخ کو چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے چین میں جاپانی سفیر ٹارومی ہائیڈو  کو طلب کرکے جی 7 ہیروشیما سمٹ میں چین سے متعلق امور کی تشہیر پر سنجیدہ نمائندگی کرائی۔
سن وی ڈونگ نے نشاندہی کی کہ جی سیون کیمپ محاذ آرائی اور سرد جنگ کے تصور پر عمل پیرا ہے اور اس کے اقدامات تاریخ کے عمومی رجحان، معروضی حقائق اور بین الاقوامی اخلاقیات کے منافی ہیں۔ اس سال جی سیون کے سربراہ کی حیثیت سے جاپان نے جی سیون ہیروشیما سمٹ  کی سرگرمیوں اور مشترکہ اعلامیوں  میں چین کو بدنام کرنے اور اس پر حملہ کرنے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے، چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت کی ہے، بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح کی خلاف ورزی کی ہے اور چین کے اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ چین سخت عدم اطمینان کا شکار ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم جی 7 کے ارکان پر زور دیتے ہیں کہ وہ کھلے اور موجودہ دور کے عمومی رجحان سے ہم آہنگ ہوں، بند اور خصوصی "چھوٹے حلقے" میں مشغول ہونا بند کریں، دوسرے ممالک کو روکنا اور دبانا بند کریں، اور تقسیم اور محاذ آرائی پیدا کرنا اور بھڑکانا بند کریں۔ جاپانی فریق کو چاہیے کہ وہ چین کے بارے میں اپنی تفہیم کو درست کرے، تزویراتی خودمختاری کو سمجھے، چین اور جاپان کی چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں کی پاسداری کرے اور تعمیری رویے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو حقیقی معنوں میں فروغ دے۔