سوڈانی مسلح افواج کا قلیل مدتی جنگ بندی کی پاسداری کا اعلان

2023/05/22 12:04:06
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21  تاریخ کو  سوڈانی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ وہ قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے اور متعلقہ انسانی امدادی  انتظامات کی پاسداری کریں گے جس پر 20 تاریخ کی شام ریپڈ سپورٹ فورس کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے۔
سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس نے 20 تاریخ کی شام کو سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ، جس میں قلیل مدتی جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کے انتظامات پر اتفاق کیا گیا۔ یہ معاہدہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی ثالثی میں طے پایا تھا اور جنگ بندی کی مدت 7 دن ہے جس کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق 22 تاریخ کی شام سے ہوگا۔
سوڈانی میڈیکل کونسل کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، سوڈان میں 15 اپریل کو شروع ہونے والے مسلح تنازعے میں اب تک تقریبا 850 شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔