انسداد وبا کے نام پر علیحدگی کی کوشش کرنا کا کوئی راستہ نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/05/22 17:27:23
شیئر:


 ۲۲ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ ۷۶ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے کانفرنس کے ایجنڈے میں "تائیوان کی بطور مبصر شرکت " کی تجویز کو شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے جو اس امر کا واضح اظہار ہے کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کی خواہشات اور تقاضوں کےمطابق ہے اور اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا.
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے آغاز سے قبل تقریبا 100 ممالک نے ڈبلیو ایچ او کو خصوصی خطوط یا بیانات کے ذریعے ایک چین کے اصول پر عمل کرنے اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں تائیوان کی شرکت کی مخالفت کرنے کے حوالے سےاپنے موقف کا اظہار کیا تھا۔ چین کی مرکزی حکومت تائیوان کے ہم وطنوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے اور ایک چین کے اصول کے تحت عالمی صحت کے امور میں تائیوان کی شرکت کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔چین ،تائیوان انتظامیہ پر زوردیتا ہے کہ انسداد وبا کے بہانے علیحدگی کی کوشش کرنے کا کوئی راستہ نہیں  ہے اور چین صحت کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے والے ممالک پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ یہ سلسلہ بند کریں اور تائیوان کے مسئلے کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ختم کریں۔