چین میں ریٹائرڈ افراد کی بنیادی پنشن میں 3.8فیصد کا اضافہ

2023/05/22 16:18:52
شیئر:



 ۲۲ مئی کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے چین کی وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ اور وزارت خزانہ نے ۲۰۲۳ میں ریٹائرڈ افراد کی بنیادی پنشن کو ایڈجسٹ کرنے کا نوٹس جاری کیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جنوری ۲۰۲۳  سے کاروباری اور سرکاری اداروں سے ریٹائر ہونے والے ایسے افراد کی بنیادی پنشن میں اضافہ کیا جائے گا جنہوں نے۲۰۲۲کے اختتام سے قبل ریٹائرمنٹ لی ہے  اور ماہانہ بنیادوں پر بنیادی پنشن وصول کی ہے۔ فی کس ماہانہ بنیادی پنشن میں مجموعی طور پر 3.8 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔