چین نے ہمیشہ عرب ممالک کی سٹریٹیجک خودمختاری اور اتحاد کی حمایت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ

2023/05/22 17:23:08
شیئر:


۱۹ مئی کو  چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام  ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے جس میں عرب لیگ کی ۳۲ ویں کونسل کے جدہ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ۲۲ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے  کہا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی مکمل طور پر اس بات کا اظہار ہے کہ عرب ممالک میں مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانا عوامی امنگوں اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے اور اس سے یہ بات بھی عیاں ہوئی ہے کہ عرب ممالک مستقبل اور تقدیر کو اپنے ہاتھوں سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کے پرخلوص دوست کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ عرب ممالک کی سٹریٹیجک خودمختاری اور اتحاد کو مضبوط کرنے کی حمایت کی ہے  اور چین علاقائی و بین الاقوامی امور میں عرب دنیا کےمزید کردار ادا کرنے  کی حمایت کرتا رہےگا۔