چین کے حیاتیاتی تنوع کی "ریڈ لسٹ "کے نئےشمارے کا اجرا

2023/05/22 17:03:45
شیئر:


آج  حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن منانے کی اہم تقریب میں چین کے حیاتیاتی تنوع کی "ریڈ لسٹ " کا نیا شمارہ ، یعنی اس فہرست کا ہائر پلانٹ والیم اور ورٹیبریٹ والیم باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔ 
موجودہ فہرست کے تعین کے لیے چین میں اعلی درجے کے 39,330 اقسام کے  پودوں اور 4،767  اقسام کے ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق  مجموعی طور پر 4088  اقسام کے اعلی درجے کے پودوں اور ریڑھ کی ہڈی والے1050 جانوروں کو خطرہ لاحق ہے، جو بالترتیب تمام پودوں اور ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کا  10.39فیصد اور 22.02فیصد بنتا ہے۔
حالیہ برسوں میں، چین نےاہم علاقوں میں جنگلی جانوروں اور پودوں کے قدرتی مسکن کا ماحول بتدریج بحال کیا ہے، جس کے نتیجے میں جنگلی جانوروں اور پودوں کی تقریبا 500 اقسام کے لیے خطرہ  کم ہوا ہے۔ اگرچہ مجموعی طور پر، جنگلی پودوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے، لیکن حیاتیاتی تنوع میں کمی کا بنیادی رجحان  تبدیل نہیں ہوا ہے.