یورپی یونین کے وزرائے خارجہ روس کے خلاف پابندیوں کے نئے دور پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام

2023/05/23 11:00:49
شیئر:

بائیس تاریخ کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا، اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کے خلاف پابندیوں کے 11ویں دور پر بات چیت کی  تاہم وہ کسی متفقہ اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔

یورپی یونین کے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین نے 15,000 یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے کا ابتدائی ہدف مکمل کر لیا ہے اور اس سال کے اختتام سے قبل مزید 15,000 فوحیوں کو تربیت دی جائے گی۔

اسی دن اجلاس میں شریک ہنگری کے وزیر خارجہ سیجارتو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو "پابندیوں کے اب تک کے کئی ناکام ادوار" سے سبق سیکھنا چاہیے۔ پابندیوں سے یورپ کو روس سے زیادہ نقصان پہنچے گا، اور پابندیوں کے نئے دور سے اور بھی سنگین مسائل پیدا ہوں گے، جیسے کہ یورپی کمپنیوں کی برآمدی صلاحیت کو کمزور کرنا اور اس طرح ان کی مسابقت پر سمجھوتہ کرنا۔