شی جن پھنگ کا، چین کے تبت کےترقیاتی فورم۲۰۲۳،کے نام تہنیتی پیغام

2023/05/23 16:52:21
شیئر:


۲۳ مئی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  چین کے تبت کےترقیاتی فورم ۲۰۲۳ کے لیےاپنا تہنیتی پیغام ارسال کیا ۔  
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی انسانی حقوق میں سب سے اہم ہے اور ترقی ، عوام کی خوشحالی کے حصول کی کلید ہے۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی ۱۸ویں قومی کانگریس کے بعد سے مرکزی حکومت اور پورے ملک کے عوام کی بھرپور حمایت سے تبت میں تمام قومیتوں کے کارکنوں اور عوام کی کٹھن جدو جہد کے نتیجے میں ، ہزاروں برس سے غربت میں جکڑے تبت کو مطلق غربت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور تبت ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ایک نسبتا خوشحال معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو گیا۔ 
شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ چینی طرز کی جدت طرازی کو فروغ دینے کے نئے سفر پر تبت لوگوں کو مزید خوش حال زندگی فراہم کرےگا۔
اطلاعات کے مطابق یہ فورم ۲۳ مئی کو بیجنگ میں چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات اور تبت خوداختیارعلاقے کی حکومت کے زیر اہتمام شروع ہوا۔ فورم کا موضوع ہے "نیا دور، نیا تبت، نیا سفر - تبت کی اعلی معیار کی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ایک نیا باب"۔