چین کا سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقوں سے جلد از جلد جنگ بندی کا مطالبہ

2023/05/23 11:07:23
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کو  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان کے مسئلے پر غور کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں چین نے ایک بار پھر سوڈانی تنازع کے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کریں، اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور سوڈان کی قومی ترقی کو دوبارہ پٹری پرواپس  لائیں۔

 اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ تنازع کے دونوں فریق متعدد مواقع پر عارضی جنگ بندی پر پہنچ چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے جدہ میں قلیل مدتی جنگ بندی اور انسانی امدادی انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ شہریوں اور سویلین تنصیبات کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرنے اور انسانی امداد اور اہلکاروں کے انخلا کے لئے سیکورٹی اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تنازعہ کے فریقین بات چیت  کو جاری رکھیں گے، زیادہ پائیدار جنگ بندی اور سیاسی انتظامات تک پہنچنے کی کوشش کریں گے، اور سوڈان کی قومی ترقی کو دوبارہ پٹری پرواپس لائیں گے۔