جی سیون تنازعات کو ہوا دیتا ہے اور عالمی افراتفری میں اضافہ کرتا ہے،جاپانی ماہر

2023/05/23 11:25:43
شیئر:

21 تاریخ کو جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس اجلاس میں امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کی جانب سے تنازعات بھڑکانے اور دوہرے معیار پر عمل پیرا ہونے کے عمل کے بارے میں جاپانی سیاسی و اقتصادی تجزیہ کار شیگیکی کوگا نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
شیگیکی کوگا نے کہا کہ ہیروشیما میں جی 7 سربراہ اجلاس کے انعقاد کا  ایک مقصد   جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ طے کرنا ہے۔تاہم  جی 7 کا ماننا ہے کہ ان کے لیے اپنے جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے، اور دوسرے ممالک یا خطوں کے لیے جوہری ہتھیار رکھنا ناجائز اور خطرناک  ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جوہری اسلحے کے خاتمے کے معاملے میں یہ دوہرا معیار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی 7 سربراہ اجلاس میں فوجی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ جنگ نہ ہونے کی صورت میں بھی امریکہ ہتھیار فراہم کرے گا تاکہ امریکہ پیسہ کما سکے۔ تناؤ پر زیادہ زور دیتے ہوئے، وہ ممالک جو لڑنا نہیں چاہتے ہیں، وہ بھی جنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں، اور یقیناً بدترین صورت حال میں امریکہ خود کو اس سے دور رکھے گا.