امریکہ کے وہ شہر جہاں فوجی اڈے ہیں ، قرض کی حد کی لڑائی میں معاشی نقصان کے خطرے سے دوچار ہیں۔امریکی میڈیا

2023/05/23 15:30:46
شیئر:


امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق، امریکہ دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں اپنے قرض پر ڈیفالٹ کر سکتا ہے، اور اگر قانون ساز کوئی کارروائی نہیں کرتےتو وہ شہر جہاں ایک بڑی تعداد میں فوج موجود ہےانہیں معاشی بحران کا خطرہ ہے۔ 
ڈیفالٹ کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت اپنی مالی ذمہ داریوں کو ادانہیں کر سکے گی، جس میں وفاقی ملازمین کو ادا کی جانے والی تنخواہیں اور سوشل سکیورٹی وصول کرنے والوں کو  کی جانے والی ادائیگیاں شامل ہیں۔ کانگریس کے بجٹ آفس کے مطابق، سرکاری اخراجات کا تقریباً چھٹا حصہ قومی دفاع پر جاتا ہے، جس کا ایک چوتھائی حصہ فوجی اہلکاروں کو ادا کرنا ہوتا ہے۔
اگر امریکہ اپنے قومی دفاعی بلوں کی ادائیگی نہیں کر سکتا تو بڑی فوجی بیسز والے شہروں کو ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں ادائیگیوں کی کمی، قرضوں میں اضافے اور اخراجات میں کمی شامل ہیں اور اس سےمقامی کاروبار کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 
امریکی صدر جو بائیڈن اور ہاؤس اسپیکر کیون میک کارتھی نے اس ہفتے کے شروع میں اس امید کا اظہار کیا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں اس ہفتے کے آخر میں کامیابی کے ساتھ قرض کی حد میں اضافہ ہو جائے گا، لیکن جمعہ کے روز سے یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔