یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے چین میں یونیسکو کے پہلے درجے کا ادارہ قائم کرنے کی قرارداد کی منظوری

2023/05/23 10:54:48
شیئر:

22 مئی کو پیرس میں منعقد ہونے  والے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 216 ویں اجلاس میں مکمل مشاورت کے بعد   شنگھائی، چین میں یونیسکو اسٹیم ایجوکیشن کیٹیگری ون انسٹی  ٹیوٹ قائم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

 ایگزیکٹو بورڈ کے رکن  ممالک کے نمائندوں نے یونیسکو کی حمایت پر چین کی تعریف اور شکریہ ادا کیا، اس یقین  کا اظہار کیا  کہ  یہ ادارہ اسٹیم   تعلیم کے میدان میں یونیسکو کی قیادت کو مضبوط کرے گا، اور  یقین ہے کہ وہ یونیسکو کے مینڈیٹ کے نفاذ اور 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے  حصول میں اہم کردار ادا کرےگا۔

 چینی وفد کے سربراہ،   چین کے نائب وزیر تعلیم اور چینی قومی کمیشن برائے یونیسکو  کے ڈائریکٹر چھن جے نے تمام رکن ممالک اور یونیسکو سیکریٹریٹ کا انتہائیشکریہ ادا  کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ چین اپنے وعدوں کو خلوص دل سے پورا کرے گا اور اس  اجلاس کی قراردادوں پر عمل درآمد میں سیکرٹریٹ کے ساتھ تعاون کرے  گا۔