امریکا ذمہ دارانہ مالی و مالیاتی پالیسی اپنائے اورخطرات کو دنیا کی جانب منتقل کرنے سے گریز کرے ، چین

2023/05/23 17:25:29
شیئر:


۲۳ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے امریکی قرضوں کے حوالے سے پوچھے گئےسوال کے جواب میں کہا کہ امریکی قومی قرضوں کی حد کا مسئلہ امریکا کا اندرونی معاملہ ہے لیکن دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کے ناطے عالمی معیشت پر امریکا کی صورتحال اور اپنی پالیسی کے انتخاب کے اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ  امریکا ذمہ دارانہ مالی و مالیاتی پالیسیاں اپنائے گا ،امریکی خطرات کو دنیا کی جانب منتقل کرنے سے گریز کرے گا اور دنیا کو نقصان پہنچا کر اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔