پہلے چار ماہ میں چین کی غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری میں سال بہ سال 26.6 فیصد اضافہ ہوا

2023/05/23 11:03:57
شیئر:

وزارت تجارت کی جانب سے 22 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اپریل تک چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا، غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 289.29 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 26.6 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے اپریل تک ، چینی کاروباری اداروں نے "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری کی مد میں 7.53 بلین امریکی ڈالر  خرچ کیے  ، جو سال بہ سال 9 فیصد اضافہ ہے ۔اسی عرصے کے دوران ، چینی کاروباری اداروں نے "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک میں 29.74 بلین امریکی ڈالر کے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ، جو پچھلے سال کے اسی عرصے  کا 50.2 فیصد بنتا ہے۔