جاپانی حکومت کی جانب سے سیمی کنڈکٹر کی برآمدات پر پابندی، چین کی جانب سے شدیدمخالفت

2023/05/23 15:41:01
شیئر:


۲۳ مئی کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپانی حکومت کی جانب سے ۲۳ اقسام کے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات کے لیے ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات متعارف کروانا ، نہ صرف ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کا غلط استعمال ہے بلکہ یہ آزاد تجارت اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جاپانی اقدامات پر کی جانے والی عوامی مشاورت کے دوران چینی صنعتی اداروں اور کچھ جاپانی صنعتی گروپس اور کاروباری اداروں نے مخالفت کا اظہار کیاتھا۔ جاپان کی جانب سےاعلان کردہ اقدامات چینی اور جاپانی کاروباری اداروں کے مفادات اور چین جاپان اقتصادی و تجارتی تعاون کو شدید نقصان پہنچائیں گے نیز  یہ عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری و سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔
چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گااور مزید اقدامات اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔