شی جن پھنگ کا آڈٹ کے منفرد کردار اور اس کی اعلی معیار کی ترقی پر زور

2023/05/23 19:45:45
شیئر:

 


۲۳ مئی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر مملکت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور  مرکزی آڈٹ کمیشن کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے بیسویں مرکزی آڈٹ کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی نشاہ ثانیہ کی تکمیل اور طاقتور ملک کی تعمیر کے نئے سفر میں آڈٹ کا اہم مشن ہے۔ ہمیں پارٹی کی خود اصلاحی کے سلسلے میں آڈٹ کے منفرد کردار کو بہتر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا اور آڈٹ کی اعلی معیار کی ترقی کو مزید فروغ دینا ہوگا۔