اوولڈے فائرنگ کو ایک سال ہوگیا، پولیس کی تحقیقات جاری

2023/05/24 17:07:28
شیئر:

۲۴ مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے راب ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ ایک سال قبل ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے چوتھی جماعت کے ایک کمرے میں ۱۹ بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔مقامی پولیس کی جانب سےاس جرم کی تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں۔ 
 ان تحقیقات سے ٹیکساس کے اسکول میں ہونے والی ہولناک  فائرنگ کے دیر تک رہنے والے اثرات سامنے آئے ہیں اور اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ حملے کے بعد کے دنوں میں مقامی حکام نے اے آر طرز کی رائفل سے لیس ایک نوعمر مسلح شخص کو روکنے کی کوششوں میں غلط اور متضاد بیانات دیے تھے۔  تحقیقات تو جاری ہیں اس کے ساتھ ساتھ  امریکا میں گن وائلنس پر عوامی غم و غصے کی ایک نئی لہر بھی جاری ہے اور آتشیں  اسلحے کے حوالے سے مزید سخت قوانین کا مطالبہ کیا جا رہا ہے نیز  اوولڈے میں حکام کی جانب سے فائرنگ اور پولیس کے ردعمل سے متعلق پبلک ریکارڈ کو روکنے پر قانونی چیلنجز بھی سامنے آئے ہیں۔