چین ،چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کی خاطر اقدامات جاری رکھےگا، چینی وزارت خارجہ

2023/05/24 16:45:39
شیئر:

۲۴مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہےکہ متعلقہ چینی محکموں کی جانب سے چین میں فروخت ہونے والی مائیکرون کی مصنوعات کاقانون کے مطابق سائبر سکیورٹی معائنہ  کیا گیا اور متعلقہ فیصلہ حقائق پر مبنی ہے۔چین کے سائبر سیکیورٹی معائنے میں مخصوص ممالک اور علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا اور نہ ہی ہم کسی بھی ملک کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو خارج کرتےہیں. قومی سلامتی کے بہانے امریکہ نے ۱۲۰۰ سے زائد چینی کاروباری اداروں اور افراد کو مختلف فہرستوں میں شامل کر رکھا ہے اور حقائق کے بغیر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جو معاشی جبر ہیں اور یہ ناقابل قبول ہے۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ چین ، چینی کاروباری اداروں سمیت دیگر اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔