قرضوں کی عدم ادائیگی کا بحران امریکی حکومت کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے،سرمایہ کار

2023/05/24 10:34:43
شیئر:

امریکہ میں قرضوں کی عدم ادائیگی کے بحران پر دو نوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان کش مکش کی وجہ سے ڈیفالٹ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ قرضوں کے نادہندگی کے بحران میں پڑنا امریکی حکومت کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔

واسپ انویسٹ منٹ اینڈ ٹیکٹیکل ریوینیو کے سی ای او جیف ٹامسورو نے کہا کہ  میرے خیال میں قرضوں کی عدم ادائیگی کے بحران نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ گزشتہ 10، 15 سالوں میں امریکی حکومت کتنی "غیر فعال" رہی ہے۔ میری رائے میں، یہ امریکی ساکھ  کے ساتھ جوا کھیلنے کے مترادف  ہے۔

بہت سے ماہرین نے قرضوں پر ممکنہ ڈیفالٹ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مالیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔  لانگویٹی فنانس کے چیئرمین بریڈلی روزان نے کہا کہ  امریکہ کو پہلے ہی اعلی افراط زر، اعلیٰ شرح سود اور روس یوکرین  تنازعہ کا سامنا ہے، اور ہماری معیشت کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے. اگر قرضوں کی عدم ادائیگی کا ایک اور بحران پیدا ہوتا ہے تو یہ صرف اونٹ کو مارنے والا آخری بھوسہ نہیں ہوگا، بلکہ پتھر بھی ہوگا۔