کابل سے ارومچی کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی

2023/05/24 17:11:39
شیئر:

۲۴ مئی کو افغان آریانا ایئر لائنز  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آریانا ایئر لائنز  نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور چین کے شہر ارومچی کے درمیان مسافر بردارپروازوں کا سلسلہ باضابطہ طور پر بحال کر دیا ہے۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ فی الوقت یہ دونوں ممالک کے درمیان واحد براہ راست پرواز ہے جو ہر بدھ کو ارومچی جاتی ہے اور اسی دن واپس کابل آتی ہے۔