چھن گانگ کی بیجنگ میں نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ہوکسٹرا سے بات چیت

2023/05/24 10:18:50
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے 23 تاریخ کو بیجنگ میں نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوکسٹرا کے ساتھ بات چیت کی۔
چھن گانگ نے کہا کہ نیدرلینڈز یورپ میں چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ چین نیدرلینڈز کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے، لوگوں کے درمیان تبادلوں کو گہرا کرنے، ہتھیاروں پر کنٹرول، سائبر سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر "ڈی کپلنگ " کی مخالفت کرنے کا خواہاں ہے۔ چین ہمیشہ یورپ کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ نیدرلینڈز چین یورپی یونین تعاون کے "گیٹ وے" کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ہوکسٹرا نے کہا کہ نیدرلینڈز ون چائنا پالیسی پر کاربند ہے اور مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق زراعت، جدت طرازی اور دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز یورپی یونین اور چین کے تبادلوں کا پل اور سہولت کار بننے کے لئے پرعزم ہے۔
فریقین نے مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔