بین الاقوامی شخصیات کی طرف سے تبت کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی کامیابیوں کی مکمل وکالت

2023/05/24 10:26:22
شیئر:

"2023 چائنا تبت ڈویلپمنٹ فورم" 23 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ 36 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نےترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینے میں نئے تجربات کا تبادلہ کیا، اور معاشی ترقی، ثقافتی وراثت، ماحولیاتی تحفظ اور انسانی حقوق کے تحفظ میں تبت کی نئی پیش رفت کی مکمل توثیق کی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے بیجنگ بیورو چیف محمد اصغر نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں غربت کے خاتمے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے، تبت جیسے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور ان کوششوں سے تبت کو روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور خطے میں غربت کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ پاکستان چین کا ہمہ وقت دوست اور شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ترقی پذیر ملک بھی ہے۔ پاکستان اور چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نام سے ایک جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور معاش کے شعبوں میں تعاون سی پیک فریم ورک کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان چین کے غربت کے خاتمے کے کامیاب ماڈل سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اور اسے اپنے ملک پر لاگو کر سکتا ہے۔