امریکا میں چین کے نئے سفیر اپنا عہدہ سنبھالنے کے لیے امریکا پہنچ گئے

2023/05/24 16:41:41
شیئر:

 ۲۴مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ  امریکا کے لئے چین کے نئے سفیر شے فینگ اپنا عہدہ سنبھالنے کے لیے امریکا پہنچ گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چین -امریکا تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے لیے بھی بے حد اہمیت کے حامل ہیں۔ چین ہمیشہ چین- امریکا تعلقات کو صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی جیت کے لیے تعاون کے اصولوں کے مطابق دیکھتا اور ترقی دیتا ہے اور ساتھ ساتھ اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے بات چیت کے عمل کو مضبوط کیا جائےگا، امریکا اختلافات سے سمجھ داری کے ساتھ نپٹے گا، تعاون کو فروغ دے گا اور چین -امریکا تعلقات کو مثبت اور مستحکم ترقی کے صحیح راستے پر واپس لے جائے گا۔