یوکرین کو فوجی امداد صرف مزید ہلاکتوں کا باعث بنے گی،ہنگری کے وزیر اعظم

2023/05/24 10:48:51
شیئر:

23 تاریخ کو ، ہنگری کے وزیر اعظم اوربان وکٹر نے دوحہ، قطر میں منعقدہ تیسرے قطر اقتصادی فورم میں کہا کہ یوکرین کو مزید فوجی امداد فراہم کرنے سے صرف مزید ہلاکتیں ہوں گی، اور انہوں نے یوکرین کے بحران کے دونوں فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا.
اوربان نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کا بحران بنیادی طور پر روس اور امریکی پراکسیوں کے مابین تنازعہ ہے ، اور جنگ صرف اسی صورت میں رکے گی جب روس اور امریکہ متعلقہ معاہدوں پر پہنچ جائیں گے۔
ہنگری کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ہنگری نے روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کی بار بار مخالفت کی ہے۔ اس ماہ کی 22 تاریخ کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے روس کے خلاف پابندیوں کے 11 ویں دور پر تبادلہ خیال کیا، لیکن اپنے موقف کو یکجا کرنے میں ناکام رہے۔ ہنگری کے وزیر خارجہ سجارٹو پیٹر  نے کہا کہ پابندیوں سے یورپ کو روس سے زیادہ نقصان پہنچے گا اور یورپی یونین کو پابندیوں کے نتائج سے سیکھنا چاہیے۔