زونگ گوان چھون فورم ۲۰۲۳ کا بیجنگ میں انعقاد

2023/05/25 19:52:28
شیئر:


۲۵ مئی کو بیجنگ میں زونگ گوان چھون فورم ۲۰۲۳ کا آغاز ہوا جس کا موضوع "وسیع تعاون ، مستقبل کا اشتراک"ہے ۔  فورم میں ۱۵۰ سرگرمیوں کے ذریعے  فہم و دانش اور تجربات  کے تبادلے سمیت  تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 زونگ گوان چھون فورم ۲۰۲۳  چھ بڑے حصوں پر مشتمل ہے، جن میں فورم میٹنگز، نمائشیں، ٹیکنالوجی لین دین، کامیابیوں کا اجراء، جدید ترین مقابلے اور معاون سرگرمیاں شامل ہیں۔فورم میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مستقبل کی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہےاس میں  میٹاورس، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم انفارمیشن سمیت دیگر شعبوں میں جدید ترین عالمی تکنیکی پیشرفت اور اہم کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا ۔ فورم میں عام شہریوں کو چوٹی کے سائنسدانوں اور کاروباری شخصیات کے ساتھ براہ راست  تبادلہ خیال کے ذریعے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی کشش کو بہترین انداز میں سمجھنے اور محسوس کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائےگا۔ 
فورم میں  غیر ملکی ملکیت میں چلنے والے کاروباری اداروں ، تنظیموں، یونیورسٹیز اور نئے طرز کے تحقیقاتی اداروں کے علاوہ، چین کے ۳۰ صوبوں، خود مختار علاقوں اور شہر وں نے بھی شرکت کی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے غربت کے خاتمے اور انتظامی شعبوں میں دنیا کو چینی دانش فراہم کی ۔