کینیڈا اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال

2023/05/25 11:58:05
شیئر:

کینیڈا کی وزارت خارجہ کی  ویب سائٹ کے ذریعے 24 مئی کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا اور سعودی عرب نئے سفیروں کی تقرری اور تبادلے کریں گے۔اس  بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک نے پانچ سال سے منقطع سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل 2018 میں سعودی عرب نے کینیڈا پر اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام پر کینیڈین سفیر کو ملک بدر  کیا تھا جس کے بعد دونوں فریقین نے سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔