امریکہ کی دو پارٹیوں کے مابین قرض کی حد پر دوبارہ بات چیت

2023/05/25 12:00:19
شیئر:

چوبیس تاریخ کو  ڈیموکریٹکس اور    ریپبلکنز نے  ملکی قرض کی حد پر  جاری  مذاکرات  میں ایک بار پھر بات چیت کی  ۔امریکہ میں قرض کی حد کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان یہ پانچویں بات چیت ہے۔ گزشتہ بات چیت میں فریقین نے رعایت دینے سے انکار کر دیا تھا اور بات چیت بے نتیجہ ختم ہوئی تھی۔
چوبیس تاریخ کو امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ اگر کانگریس اب بھی قرض کی حد کو بڑھانے کے لیے رضامند نہیں ہو تی تو امریکی حکومت کا جون کے اوائل میں اپنے قرضے پر ڈیفالٹ کرنے کا امکان بہت زیادہ ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔