عالمی معیشت میں امریکہ کی پالیسی اپنے پائوں پر پتھر مارنے کی ہے ۔روسی صدر پیوٹن

2023/05/25 11:55:52
شیئر:

24 مئی کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوریشین اکنامک یونین  کے دوسرے یوریشین اکنامک فورم سے  خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ عالمی معیشت میں امریکہ کی پالیسی دراصل "اپنے پاؤں  پر  پتھر مارنے کی  ہے۔"
صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی معیشت کے "زوال" کا امکان  موجود ہی نہیں  اور اس حوالے سے مغرب غلط فہمی میں ہے ۔ روس نے ہمیشہ تمام ملکوں کے ساتھ اپنے تعاون کو ذمہ دارانہ اور مخلصانہ انداز میں رکھا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا کیا ہے۔ عالمی معیشت صرف بین الاقوامی مالیاتی نظام کی لامرکزیت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔