شی جن پھنگ کا 2023 زونگ گوان چھون فورم کے نام تہنیتی پیغام

2023/05/25 21:39:11
شیئر:

 

25 مئی کو ،چین کے  صدر شی جن پھنگ نے 2023 زونگ گوان چھون فورم کے نام  تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

 

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور نمایاں طور پر ترقی کر رہا ہے اور انسانیت کو مشترکہ ترقی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور کھلے پن اور اشتراک کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ چین باہمی فائدے ،مشترکہ کامیابیوں اور کھلے پن پر مبنی حکمت عملی پر ثابت قدمی کےساتھ عمل پیرا رہےگا اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو فروغ دینے  کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچ سکیں۔