چینی حکومت کے نمائندہِ خصوصی برائے یوریشین امور کی جرمن سٹیٹ سیکریٹری خارجہ سے بات چیت

2023/05/25 17:08:17
شیئر:

۲۴مئی کو چینی حکومت کےنمائندہِ خصوصی برائے یوریشین امور لی حوئی نے برلن میں جرمن اسٹیٹ سیکریٹری خارجہ آندریا میشیلیس سے بات چیت کی۔ فریقین نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل اور چین- جرمنی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
لی حوئی نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف امن قائم کرنے ، مذاکرات اور سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کا ہے۔ اس بحران کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین باہمی اعتماد کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کریں ۔ چین بحران کی بنیادی وجوہات سے شروع کرکے یورپ میں طویل مدتی امن اور استحکام کے قیام کی کوشش کے لیے یورپی ممالک کی حمایت کرتا ہے نیز  اس  سلسلے میں جرمنی کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ 
آندریا میشیلیس نے کہا کہ جرمنی ،یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لئے چین کی مثبت کوششوں کو سراہتا ہے۔ جرمنی اور چین کے لیے یوکرین کے مسئلے سمیت کئی اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کو مضبوط بنانا بہت مفید اور ضروری ہے اور جرمنی، چین کے ساتھ مختلف سطحوں پر تبادلوں کو بڑھانے اور بحران کے پرامن حل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔