امریکا ہی "میٹرکس" ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/05/25 18:30:54
شیئر:

حال ہی میں متعدد مغربی ممالک نے اپنی رپورٹس میں دعوی کیا  کہ چینی ہیکنگ گروپس نے امریکا کے خلاف سائبر حملے کیے ہیں۔ اس حوالے سے ۲۵ مئی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ یہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ رپورٹ ہے اور یہ امریکا کی جانب سے جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے "فائیو آئیز الائنس" کے ممالک کومنظم کرکے غلط معلومات پھیلانے کی ایک مشترکہ کارروائی ہے۔
ماؤ نینگ کا کہنا ہے کہ فائیو آئیز الائنس دنیا کا سب سے بڑا انٹیلی جنس ادارہ ہے اور امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی دنیا کی سب سے بڑی ہیکر تنظیم ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں متعلقہ چینی ایجنسیز نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سائبر حملے کا تفصیلی انکشاف کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا توجہ ہٹانے کے لیے غلط معلومات پھیلانے کی بجائےمتعلقہ سائبر حملے کی فوری وضاحت کرے۔