چین اور امریکا کے وزرائے تجارت کی ملاقات

2023/05/25 17:03:58
شیئر:

۲۵ مئی کو چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئےٹنگ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چین کے وزیر تجارت وانگ ون تاؤ ، ۲۵ سے ۲۶ مئی تک منعقد ہونے والے ایپک وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔اس دوران وہ امریکی وزیر تجارت ریمونڈو اور تجارتی نمائندہ، جینا ڈائی چھی سے ملاقات کریں گے جس میں چین- امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور باہمی تشویش کے امور پر تبادلہِ خیال کیا جائے گا۔