سمندرکسی زمانے میں مریخ کے شمالی حصے میں موجود تھا،چینی سائنسدان

2023/05/25 11:50:41
شیئر:

 آج مریخ سیارہ  سرد اور خشک ہے، جس میں بہتے ہوئے پانی اور زندگی کے آثار کی کمی ہے، لیکن اربوں سال پہلے مریخ کا ماحول بہت مختلف  تھا ۔ مریخ کے شمالی میدانی علاقوں میں سمندروں کی موجودگی ایک تنازعہ کی وجہ رہی ہے۔ حال ہی میں چینی سائنس دانوں کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے ژورونگ روور پر موجود ملٹی اسپیکٹرل کیمرے سے حاصل کردہ سائنسی اعداد و شمار کے جامع تجزیے کے ذریعے پہلی بار مریخ کی سطح پر سمندری تہہ دار چٹانوں کے پیٹرولوجیکل شواہد دریافت کیے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلے وقتوں میں  مریخ کے شمالی حصے میں سمندر ہوا کرتا تھا۔