چھینگ ہائی جھیل کے گرد ہونے والی ۲۲ویں انٹرنیشنل روڈ سائیکلنگ ریس میں دنیا کے چار براعظموں سے ۲۲ ٹیمز حصہ لیں گی

2023/05/25 15:23:36
شیئر:

۲۴ مئی کو  بیجنگ میں چھینگ ہائی جھیل کے گرد منعقد ہونے والی  ۲۲ویں انٹرنیشنل روڈ سائیکلنگ ریس کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقادہوا ۔ اس ریس کی افتتاحی تقریب ۸ جولائی کو صوبہ چھینگ ہائی کے صدرمقام شی نینگ میں ہوگی ۔یہ ریس آٹھ مراحل میں  ۹ سے۱۶ جولائی تک جاری رہے گی جس میں سائیکلسٹ ۱۲۹۴کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ۲۰۰۲ سے اب تک ۲۱ سال سے یہ ریس چھینگ ہائی جھیل کے گرد منعقد ہو رہی ہے۔

موجودہ ریس میں دنیا کے چار براعظموں سے ۲۲ ٹیمز اور ۱۵۴ سائیکلسٹ شامل ہوں گے جن میں ۵ پروفیشنل ٹیمز، ۱۵ کانٹینینٹل ٹیمز اور ۲ قومی ٹیمز شامل ہیں۔ چین کی قومی ٹیم اور ۶ مقامی کانٹینینٹل ٹیمز بھی اس میں حصہ لیں گی۔

چھینگ ہائی  جھیل، شمال مغربی چین کے صوبہ چھینگ ہائی میں واقع ہے، جس کی سطحِ سمندر سے بلندی ۳۱۹۶  میٹر ہے۔ یہ اندرونِ ملک چین کی سب سے بڑی جھیل ہے ،ستمبر ۲۰۲۱  تک ، چھینگ ہائی جھیل کا آبی رقبہ ۴۶۲۵ اعشاریہ چھ مربع کلومیٹر تھا۔