اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تحفظ امن دستوں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

2023/05/26 10:44:09
شیئر:

نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 25 تاریخ کو اقوام متحدہ  کی تحفظ  امن کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے امن دستوں کی یاد میں اور 29 مئی کو اقوام متحدہ کے تحفظ   امن دستوں کے عالمی دن اور اقوام متحدہ کی تحفظ   امن کی کارروائیاں کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ 
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اس دن پیس کیپرز کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یہ یادگار سنہ 1948 سے اب تک اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے 4,200 سے زیادہ امن فوجیوں کی یاد میں قائم کی گئی ہے۔
اس کے بعد گوئتریس نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور 2022 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہلاک ہونے والے 103 فوجی، پولیس اور سویلین اہلکاروں کو بعد از مرگ "ڈیگ ہیمر شیلڈ میڈل" سے نوازا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے اس تقریب میں شرکت کی اور قربانی دینے والے چینی امن فوجیوں کو گوئتریس کی طرف سے دیا گیا تمغہ وصول کیا۔
چین طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے قیام امن کے لیے ذمہ دار رہا ہے، جو سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا تعاون کرنے والا اور امن مشن کے لیے فنڈز فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اب تک چین نے اقوام متحدہ کے تقریباً 30 امن مشنوں کے لیے 50,000 سے زیادہ امن فوجی بھیجے ہیں اور 20 سے زیادہ فوجی اور پولیس اہلکار امن مشنوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔