چین کا جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

2023/05/26 16:42:40
شیئر:

26 مئی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فریقین چھوٹےفوجی  گروہ بناتے ہوئے  مختلف اشتعال انگیز  فوجی مشقوں کا اہتمام کرکے  "توسیعی دھمکی" مضبوط بنا رہے ہیں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔ 
ماؤ نینگ نے کہا کہ مذکورہ اقدامات جزیرہ نما میں کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے بلکہ ہتھیاروں کی دوڑ کو مزید تیز کریں گے اور یہ  جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام نیز خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گے۔