۳۸ پیرالیل کے قریب امریکا اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی " لائیو فائر ایکسرسائز" کا آغاز

2023/05/26 15:36:55
شیئر:

۲۵ مئی کو امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی حدبندی لائن کے قریب اب تک کی سب سے بڑی "لائیو فائر ایکسر سائز" کا آغاز کیا۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ۱۹۷۷ سے لے کر اب تک امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج نے گیارہ لائیو فائر ایکسر سائزز کی ہیں اور موجودہ  فوجی مشق کا  پیمانہ  سب سے بڑا ہے،  جس میں  امریکہ اور جنوبی کوریا کے ڈھائی ہزار فوجیوں اور ہتھیاروں کے نظام کے ۶۱۰ سیٹس حصہ لے رہے ہیں ۔ ہتھیاروں کے ان سسٹمز میں جنوبی کوریا کے F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے، "اپاچی" گن شپ ہیلی کاپٹر ، ڈرون، ٹینک ، متعدد راکٹ لانچرز اور امریکی فوج کےبھیجے گئے F-16 لڑاکا طیارے، A-10 حملہ آور طیارے اور دیگر اسلحے شامل ہیں۔
اس مشق میں شمالی کوریا کی فرنٹ لائن فوجی تنصیبات پر فرضی گولہ باری اور فضائی حملے کیے گئے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق، جنوبی کوریا ، شمالی کوریا کی دھمکیوں کے جواب میں "زبردست طاقت کے ساتھ امن کے حصول" کی کوشش کرتا ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے ۲۶ مئی کی صبح تک ان مشقوں  پر کوئی فوری رد عمل نہیں دیا گیا ہے۔