منسک میں سی ایس ٹی او وزرائے دفاع کی کونسل کا اجلاس

2023/05/26 15:33:53
شیئر:

۲۵ مئی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مشترکہ سلامتی معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی کونسل کا  اجلاس منعقد ہوا جس میں بحران سے نمٹنے کے نظام کو بہتر بنانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت سی ایس ٹی اوکے موجودہ چیئرمین ملک ،بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر کھرینن نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے بیلاروس کی ترجیح تنظیم کے اندر تنازعات کے امکان کو کم کرنا اور باہمی اعتماد کے اقدامات کو مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس میں سی ایس ٹی او کے علاقے میں درپیش چیلنجز اور خطرات پر غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے  روس- یوکرین تنازع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران ، روس اور بیلاروس نے بیلاروس میں غیر اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے سے متعلق طریقہ کارکے دستاویز پر دستخط کیے۔ 
مشترکہ سلامتی معاہدے کی تنظیم کا قیام مئی ۲۰۰۲ کو عمل میں آیا تھا اورروس، بیلاروس، قازقستان، تاجکستان، آرمینیا اور کرغزستان اس کے رکن ممالک ہیں ۔