صدر شی جن پھنگ کے مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط پر پرجوش رد عمل

2023/05/26 10:01:36
شیئر:

23 مئی کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں کو حوصلہ افزائی کا خط بھیجا جنہوں نے "مکاؤ سائنس -1" سیٹلائٹ کی تیاری میں حصہ لیا۔ مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلباء نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے جوابی خط سے انہیں بہت حوصلہ ملا ہے، وہ صدر شی جن پھنگ کی توقعات پر پورا اتریں گے، ملک اور مکاؤ سے محبت کی عمدہ روایت کے وارث رہیں گے، ملک کی مجموعی ترقی میں فعال طور پر ضم ہوں گے، اور مادر وطن کی سائنسی تحقیق اور تعمیر میں سرگرمی سے حصہ لیں گے۔