امریکا کچھ ممالک کو چین کے لیےبرآمدات محدود کرنے پر مجبورکر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/05/26 16:46:41
شیئر:

۲۶ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ ایشیا -بحرالکاہل معیشت کی کامیابی کا دارومدار کھلے پن، تعاون، باہمی فائدے اور باہمی جیت پر ہے۔ گلوبل صنعتی و سپلائی چین کی تشکیل اور ترقی مارکیٹ کے قوانین نیزصنعتی و کاروباری اداروں کے انتخاب کا نتیجہ ہے۔ چین کی ترقی کو محدود کرنے اور اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے امریکا معاشی و تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دے رہا ہے اورکچھ ممالک کو  اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ وہ  چین کے لیے اپنی برآمدات کو محدود کریں ۔ اس کا نتیجہ عالمی سیمی کنڈکٹر کی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو شدید نقصان کی صورت میں سامنے آئے گا اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ تمام فریقین کو مشترکہ طور پر امریکا کے معاشی جبر اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرتے ہوئے کثیر الجہت تجارتی نظام کا تحفظ کرنا چاہیے تاکہ عالمی پیداوار اور سپلائی چین کو مستحکم اور ہموار بنایا جا سکے۔