برطانیہ ابھی بھی استعمار یت کے خواب سے بیدار نہیں ہو سکا ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/05/26 17:20:06
شیئر:

حال ہی میں برطانوی حکومت نے ہانگ کانگ کے معاملے پر نصف سال کی نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے  ۲۶ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کو تقریبا ۲۶ سال ہو چکے ہیں اور برطانیہ ابھی بھی استعماریت کے خواب سے بیدار نہیں ہو سکا ہے بلکہ نام نہاد رپورٹ کے ذریعے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کررہا ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ  ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے ہانگ کانگ کے باشندوں کو قانون کے مطابق ۱۹۹۷ کےپہلے سے بھی زیادہ حقوق اور آزادی حاصل ہوئی ہیں۔ ہانگ کانگ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھا ہے اور ہانگ کانگ کا بین الاقوامی مالیاتی، تجارتی اور شپنگ مرکز کا مقام مزید مضبوط ہوا ہے۔ اس بات پر توجہ دی جانی چاہیے کہ برطانیہ کو ہانگ کانگ پرخودمختاری  نہیں ہے اور نہ ہی اس پر حکمرانی اور نگرانی کا کوئی حق ہے۔ہانگ کانگ کی چینی حکومت کی حکمرانی کی قانونی بنیاد ، چینی آئین اور ہانگ کانگ کا بنیادی قانون ہے ۔ یہ ہرگز بھی  چین -برطانیہ مشترکہ اعلامیہ نہیں ہے۔
ماؤ نینگ نےکہا کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات خالصتا چین کے داخلی معاملات ہیں۔