چین کے حیاتیاتی ماحول میں بہتری ،مہاجر پرندوں کو "قیام" کی جانب راغب کر رہی ہے

2023/05/26 16:00:31
شیئر:

پرندوں کی نقل مکانی فطرت کے سب سے شاندار مناظر میں سے ایک ہے۔ دنیا میں پرندوں کی ہجرت کے نو راستوں میں سے چار ،چین سے گزرتے ہیں۔ چین میں حیاتیاتی ماحول کی مسلسل بہتری کے باعث ہجرت کرنے والے زیادہ تر پرندے قیام کی جانب آمادہ نظر آتے ہیں ۔ چین نے بین الاقوامی اہمیت کے حامل  ۶۴ ویٹ لینڈز کو نامزد کیا ہے،  قومی اہمیت کے  ۲۹ ویٹ لینڈز اور صوبائی سطح پر ایک ہزار اکیس  ویٹ لینڈز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ چین میں ویٹ لینڈ کی نوعیت کے ۲۲۰۰ سے زائد نیچر ریزروز اور بڑی تعداد میں ویٹ لینڈ پروٹیکشن کمیونٹیز کی تعمیر کی گئی ہے، جس میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے "فلائٹ پاتھ نوڈز "کے تقریباً تمام اہم علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔