چین کے امورِ یوروایشیا کے خصوصی ایلچی کے یورپی یونین کے عہدے داروں سے مذاکرات

2023/05/27 16:30:48
شیئر:

25 مئی کو  چین کے امورِ یورو ایشیا کے خصوصی ایلچی لی ہوئی نے یورپی کونسل کے چیئرمین چارلس مشیل کے چیف آف اسٹاف برنارڈ  اور یورپی یونین کے  ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مورا سے الگ الگ مذاکرات کئے ہیں۔فریقین نے سیاسی طریقے سے یوکرین کے بحران کے حل اور چین-یورپ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی خصوصی ایلچی نے اس بات پر زور دیا کہ چین امور یوکرین پر ہمیشہ کی طرح حقیقت پسندانہ اور منصفانہ موقف پر قائم ہے اور امن کے قیام کے لیے مذکرات کی بھرپور کوشش اور حمایت کرتا ہے۔ اس حوالے سے چین اور یورپی یونین کے درمیان متعدد اتفاق رائے حاصل کئے گئے ہیں۔چین حکمت عملی میں خود مختاری برقرار رکھنے اور یورپ میں طویل مدتی امن و استحکام کی کوششوں میں یورپی ممالک کی حمایت کرتا ہے۔ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعلقات کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے طورپر منایا جارہا ہے۔ چین یورپی یونین کے ساتھ  مل کر فریقین کے رہنماوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور غیریقینی کی صورت حال سے نمٹنے کا خواہاں ہے۔
یورپی یونین کے عہدے داروں نے پرامن طریقے سے تنازعات کو حل کرنے میں چین کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور یوکرین بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر چین کی پالیسی دستاویز کے متعلقہ اصولوں کو خوب سراہا ۔ یورپی یونین نے اتفاق کیا کہ امور یوکرین پر یورپی یونین اور چین کے درمیان مشترکہ دلچسپی موجود ہے، اور یورپ چین کے ساتھ مل کر تعاون کے ذریعے اتفاق رائے کو وسعت دینے  اور  مذکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ یورپ میں طویل مدتی اور منصفانہ امن قائم ہو۔