امریکہ اپنے قرضوں کی ادائیگی میں ناکام رہا تو عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوگی، متعدد معاشی ماہرین

2023/05/27 16:05:26
شیئر:

متعدد معاشی ماہرین نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اپنے قرضوں کی ادائیگی میں ناکام رہا تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

امریکہ کے ڈارٹ ماؤتھ کالج میں معاشیات کے پروفیسر بلانچ فروور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور روس-یوکرین تنازعہ نے عالمی معیشت کو تین سال میں دو بڑے جھٹکے دیئے ہیں اور اگر امریکہ اپنے قرضوں کی ادائیگی میں ناکام رہا تو اس سے عالمی معیشت کو تیسرا جھٹکا لگ سکتا ہے اوراس کے نتائج 2008 کے مالیاتی بحران سے 'دس لاکھ' گنا زیادہ ہوں گے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ طویل مدتی امریکی ڈیفالٹ سے تقریبا 80 لاکھ  روزگار کے مواقع  ختم ہو سکتے ہیں اور بے روزگاری میں 8 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکی مینیاپولس کے فیڈرل ریزرو بینک کے صدر نیل کاشکری نے کہا کہ فیڈرل ریزرو امریکی معیشت کو ڈیفالٹ کے منفی اثرات سے بچانے کے قابل نہیں ہے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ڈیفالٹ اس بات کا اشارہ ہوگا کہ امریکہ پر ان کا اعتماد کم ہو رہا ہے۔