امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر بڑے پیمانے پر تنقید

2023/05/27 16:15:08
شیئر:

روس یوکرین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے ، امریکہ نے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے ، جس سے  عالمی سطح پر  یوکرین کے بحران کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے  قیام امن کا مطالبہ کیا ہے کہ  تصادم کی مخالفت کی جائےاور آگ میں ایندھن ڈالنے کا امریکی اقدام  یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لئے سازگار نہیں ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور اس تناظر میں بہت سی امریکی اسلحہ ساز فیکٹریوں نے پیداوار میں اضافہ بھی کیا ہے۔ امریکہ کی پٹسبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈینیئل کووالک نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسلحے کے ڈیلر دنیا کو ہتھیار فروخت کر کے اپنی دولت میں اضافہ کرتےہیں۔ انہیں کوئی پرواہ نہیں کہ جنگ کا نتیجہ کیا ہوگا،وہ صرف ہتھیاروں کی  فروخت پرتوجہ دیتے ہیں ۔ 

امریکی وزیر دفاع کے سابق سینئر مشیر ڈگلس میک گریگر کا کہنا ہے کہ 'یوکرین کا بحران امریکہ کے لیے بھاری منافع حاصل کرنے کا ایک موقع ہے۔ یوکرینی فوج کے لیے ہتھیاروں کی تیاری اور نقل و حمل سے لے کر یوکرینی فوجیوں کی تربیت تک، امریکی حکومت اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے ایک سروے  کے نتائج کے مطابق جنوری تک یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے لیے امریکی عوام کی حمایت 50 فیصد سے بھی کم تھی۔