افغانستان ہمسایہ ممالک کے درمیان تصادم کی حمایت نہیں کرتا

2023/05/28 16:06:08
شیئر:

 27 مئی کو افغان عبوری انتظامیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اسی روز صوبہ نمروز میں ہونے والے تصادم میں دو افراد جان بحق ہوئے ، جن میں سے ایک شخص کا تعلق ایران جبکہ دوسرے  کا تعلق افغانستان سے تھا، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اب صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے، افغان عبوری انتظامیہ ہمسایہ ممالک کے  ساتھ  کسی تصادم کی حمایت نہیں کرتی ۔

27 تاریخ کو ایرانی سرحدی دستے اور افغان طالبان کے سرحدی سپاہیوں کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی تھی ۔ایران کے قومی ٹی وی چینل کے مطابق اس جھڑپ میں دو  سپاہی جان بحق ہوگئے اور ایران کے دو عام شہری زخمی ہوئے۔