سوڈان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے

2023/05/28 16:14:58
شیئر:

 27 تاریخ کو سوڈان کےعارضی جنگ بندی معاہدے کے چھ دن گزر چکے ہیں لیکن اب بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ جنگ کی آگ میں گھرے لوگوں کو پانی اور بجلی کی کٹوتی، طبی دیکھ بھال اور ادویات کی کمی جیسی مشکلات کا سامنا ہے اور یہاں انسانی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔

سوڈان میں تصادم کا موجودہ دور 15 اپریل کو شروع ہونے کے بعد  ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے۔دارالحکومت  اور اس کے آس پاس کے علاقے  سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ پانی، بجلی اور مواصلاتی نیٹ ورکس خلل کا شکار ہیں ۔خوراک، ادویات اور پٹرول سمیت تقریباً تمام روزمرہ ضروریات کی فراہمی کی شدید قلت ہے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں. لڑائی کی وجہ سے مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں اور بہت سے شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں جاری تصادم  کی وجہ سے 13 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں۔  ان میں سے تقریبا 1.04 ملین افراد سوڈان کے دوسرے شہروں میں ہیں جبکہ تین لاکھ دس ہزار  سے زائد پڑوسی  ممالک کی جانب ہجرت کر چکےہیں۔