اقوام متحدہ کی جانب سے سوڈان کے تصادم میں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل

2023/05/28 15:55:24
شیئر:

 27 مئی  کو  یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپ گرینڈی نے سوڈان کے تصادم میں دونوں فریقوں سے جلد از جلد جنگ بندی اور انسانی ہمدردی پر مبنی امداد  کی رسائی کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی اپیل کی۔

گرینڈی کے مطابق  امدادی ادارے سوڈان کے عوام کو مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم اصل حل تصادم کے دونوں فریقوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ ملک اور عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے تصادم کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی المیے کو حل کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق 24 مئی کو مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوڈان کے تصادم میں 13 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ، جن میں 3 لاکھ 20 ہزار پناہ گزین شامل ہیں۔