"سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خود اعتمادی " پر شی جن پھنگ کے مضامین کی اشاعت

2023/05/28 19:09:00
شیئر:
سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خود اعتمادی پر شی جن پھنگ کے مضامین کو حال ہی میں ملک بھر میں شائع  کیا گیا۔ کتاب میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خود اعتمادی  پر شی جن پھنگ کے پیش کردہ  50 اہم مضامین شامل ہیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خود اعتمادی قومی طاقت اور سلامتی کی بنیاد ہے۔ شی جن پھنگ  کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو بہت اہمیت دیتی ہے، جدت طرازی کو ترقی کے لئے بنیادی محرک قوت کا درجہ دیتی ہے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو ملک کی مجموعی ترقی کے مرکز میں رکھتی ہے، اور اس کے فروغ کو تیز کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں  نئے تخلیقی نتائج سامنے آئے ہیں اور  چین جدت طراز ممالک کی صف میں داخل ہو چکا ہے ۔