شمالی یمن میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے جاں بحق

2023/05/28 16:40:41
شیئر:

27 مئی کو شمالی یمن کے صوبہ الجوف میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین افراد  زخمی ہو گئے۔

 حوثیوں کے زیر کنٹرول مسیرا ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع ضلع مسلوب میں پیش آیا۔ایک مسافر کار جس میں خاندان کے پانچ افراد سوار تھے ،  ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں دو بچے ہلاک اور دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یمن میں بارودی سرنگوں اور دیگر گولہ بارود  کی وجہ سے 121 شہری ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن میں اس وقت لاکھوں بارودی سرنگیں اور گولہ بارود  موجود ہے جو شہریوں کی سلامتی اور معمول کی زندگیوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2014 میں حوثیوں نے صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں جنوبی یمن پر قابص ہوئے ۔ مارچ 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں  اتحادی فوج نے حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا ۔ دسمبر 2018 میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں یمنی حکومت اور حوثی باغیوں نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے ، لیکن جلد ہی دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔